16 جنوری 2026 - 16:05
ترکی پاک-سعودی فوجی اتحاد میں شمولیت کا خواہاں ہے، ترک ذرائع

ترک ذرائع کے مطابق انقرہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم فوجی اتحاد میں شمولیت کے لیے سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ترکی پاکستان اور سعودی عرب کے قائم فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے تیار ہے۔

ترک دفاعی اور سفارتی ذرائع نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ترک حکومت نے اس حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانا شروع کیا ہے۔ دنیا بڑی تبدیلی سے گزر رہی ہے جس میں ہر ملک کو اپنی حفاظت کے لئے اپنے مفادات کے مطابق اتحاد قائم کرنے پر مجبور ہورہا ہے۔ روایتی مشرقی اور مغربی اتحادیوں کا نظریہ ختم ہوگیا ہے۔

مذکورہ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جوہری طاقت، سعودی عرب کی دولت اور ترکی کی مضبوط دفاعی صنعت تینوں ملکوں کی سیکورٹی اور استحکام میں موثر ثابت ہوسکتی ہیں۔

ترک سفارتی منابع نے مزید کہا کہ تینوں ملکوں کا یہ اقدام مغربی نیٹو کے طرز پر اسلامی نیٹو کی تشکیل کی جانب اہم قدم ثابت ہوسکتا ہے۔ اگرچہ ترکی نیٹو کے رکن کی حیثیت سے اس سے دستبرداری کا خواہاں نہیں تاہم دنیا کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی اتحادوں کی جگہ نئے اتحاد کی تشکیل کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ ایران اور شام کے حالات کے پیش نظر ترکی اسلام آباد اور ریاض کے ساتھ مزید قریب ہونا چاہتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha