اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کے معاون غلام حسین درزی نے کہا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران دہشت گردوں کے ہاتھوں بے گناہ عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو بے دردی سے شہید کیا گیا۔
سکورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی کے خلاف پرامن مظاہرے ہوئے جن کو امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو پرتشدد بنایا۔ پوری دنیا میں جہاں بھی امریکہ نے مداخلت کی، عام لوگ بڑی تعداد میں اپنی جان سے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے اجلاس میں امریکی نمائندے نے جھوٹ بولا اور حقائق میں تحریف کی تاکہ ہنگاموں اور فسادات میں واشنگٹن کے کردار پر پردہ ڈال سکے۔ حقیقت میں امریکہ کی جانب سے اجلاس کو طلب کرنا ہی شرمناک ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ جن دو افراد نے کونسل کے اجلاس سے خطاب کیا، دونوں سالوں سے ایران سے باہر مقیم ہیں اور باہر بیٹھ کر عوام کو تشدد پر اکساتے ہیں۔ دونوں صرف امریکہ اور اسرائیل کی خارجہ پالیسی کو ہی آگے بڑھاتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ