29 دسمبر 2025 - 20:18
مآخذ: ابنا
عراق کی پارلیمنٹ کے پہلے نائب صدر کا تقرر

پیر کے روز سیٹلائٹ چینل الغدیر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عراقی پارلیمنٹ نے اپنے صدر کے طور پر ہیبت الحلبوسی کے انتخاب کے چند ہی گھنٹوں بعد عدنان فیحان کو پارلیمنٹ کا پہلا نائب صدر مقرر کر دیا۔

عراق کی پارلیمنٹ کے پہلے نائب صدر کا تقرر

اہل بیت نیوز ایجنسی کی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پیر کے روز سیٹلائٹ چینل الغدیر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ عراقی پارلیمنٹ نے اپنے صدر کے طور پر ہیبت الحلبوسی کے انتخاب کے چند ہی گھنٹوں بعد عدنان فیحان کو پارلیمنٹ کا پہلا نائب صدر مقرر کر دیا۔

عراق کی چھٹی پارلیمانی مدت کے پہلے ووٹنگ اجلاس میں، الحلبوسی نے تین نامزد امیدواروں کے درمیان مقابلے میں 208 ووٹ حاصل کر کے نئے اسپیکر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

پارلیمنٹ کے سِنّی صدر (سب سے معمر رکن) عامر الفایز نے بتایا کہ اسپیکر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں 309 اراکینِ پارلیمنٹ نے عامر عبدالجبار، سالم العیساوی اور الحلبوسی کے حق میں ووٹ ڈالے، جن میں الحلبوسی نے 208 ووٹ حاصل کر کے سب سے زیادہ حمایت حاصل کی۔

الفایز کے مطابق، 20 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، سالم العیساوی کو 66 ووٹ ملے، عامر عبدالجبار نے 9 ووٹ حاصل کیے جبکہ 26 ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔

ہیبت حمد عباس الحلبوسی، جو 1980 میں پیدا ہوئے، عراقی سیاست دان ہیں اور بغداد کی مستنصریہ یونیورسٹی سے سیاسیات میں بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں۔

وہ عراق کی پارلیمنٹ کے چوتھے اور پانچویں ادوار میں تیل اور توانائی کمیٹی کے سربراہ رہ چکے ہیں۔ الحلبوسی، محمد الحلبوسی کی قیادت میں قائم ہونے والی تقدم پارٹی کے بانی رہنماؤں میں شامل ہیں اور اس وقت عراقی پارلیمنٹ میں اس پارٹی کے پارلیمانی بلاک کے سربراہ بھی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha