17 اپریل 2010 - 19:30

بیت المقدس کے غیرفلسطینی باشندوں نے مظاہر ہ کرکے صہیونی ریاست سے کالونیوں کی تعمیرروک دینے کامطالبہ کیا ہے۔

بیت المقدس سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کےمطابق مقبوضہ فلسطین میں مقیم غیرملکیوں اور صہیونی باشندوں نے بیت المقدس میں مظاہرہ کرکے فلسطینی علاقوں میں کالونیوں کی تعمیر کی توسیع کی مذمت کرتےہوئے ، کالونیوں کی تعمیرفوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا۔ان مظاہروں کے دوران صیہونی پولیس اورمظاہرین کے درمیان جھڑپيں ہوئیں اورکئي مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔