17 اپریل 2010 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کےکمیشن برطانیہ کے ساتھ ایران کے تعلقات کی سطح میں کمی لانے کاجائزہ لے گی ۔

یہ اجلاس کل ہوگا اور اس میں برطانیہ کے ساتھ سیاسی ، معاشی اور ثقافتی تعلقات کی سطح کم کرنے پرغورکیا جائے گااس بل کی منظوری سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت برطانیہ کے ساتھ اپنے تمام سیاسی تعلقات  کومعطل کردے گی  اور وہ برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کودوبارہ اسی وقت استوار کرسکےگی جب برطانوی حکومت ایرانی قوم اور حکومت کےخلاف اپنے تمام اقدامات کے سلسلے میں باقاعدہ معافی مانگے گی  اورپارلیمنٹ بھی دوبارہ تعلقات کی بحالی کی منظوری دے گی  ۔