17 اپریل 2010 - 19:30

تہران یونیورسٹی میں تہران کے عارضی امام جمعہ نے خطبوں میں کہا ہے کہ دشمن پرانی عداوتوں اورکینوں کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہے اسے عوام کےلئے خیر وصلاح و امن و سلامتی نہیں چاہتا۔

آیت اللہ سیداحمد خاتمی نے کہا کہ مؤمن پہاڑ سے کہیں زیادہ استوار اور مضبوط ہے کیوں کہ پہاڑ کو تراشا جا سکتا ہے لیکن مؤمن پر تسلط پیدا کرنا مشکل و محال ہے۔
انھوں نے کہا کہ شیطان کس طرح اختلاف ایجاد کرتا ہے؟ شیطان پرانی عداوتوں کو زندہ کرکے لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکساتا اوراختلاف ڈالتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام کو ہوشیار رہنا چاہیے اور دشمن کے شوم منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے انھیں بیدار رہنا چاہیے کیونکہ دشمن پرانی عداوتوں کو زندہ کرنے کی کوشش میں ہے۔

تفصیل:

صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات منافقت ہے