25 دسمبر 2025 - 19:26
قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ضلعی صدر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ضلعی صدر مولانا سید روح اللہ کاظمی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی اور سماجی صورتحال، درپیش چیلنجز، تنظیمی فعالیت اور مجلس وحدت مسلمین کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے قائد وحدت کو ضلع میں تنظیمی ڈھانچے، عوامی مسائل اور جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ضلعی صدر اور کابینہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے تنظیمی معاملات کو مزید مؤثر بنانے، عوام سے رابطے مضبوط کرنے اور ملت کے حقوق کے لیے منظم جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایات دیں۔

ملاقات کے اختتام پر باہمی تعاون، اتحاد و وحدت کے فروغ اور تنظیمی استحکام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha