25 دسمبر 2025 - 17:07
صیہونی حملوں کے باعث غزہ میں لاکھوں فلسطینی اپنے گھروں سے محروم ہو گئے۔

غزہ میں جاری صیہونی حملوں کے نتیجے میں 15 لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، غزہ میں غیر سرکاری تنظیموں کے نیٹ ورک کے سربراہ امجد الشوا نے کہا ہے کہ غزہ کی مجموعی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے اور بے گھر فلسطینیوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صیہونی حکومت کے مسلسل اور وحشیانہ حملوں کے باعث لاکھوں فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں اور بیشتر متاثرہ افراد عارضی رہائش گاہوں اور خیموں میں زندگی گزار رہے ہیں، جو حالیہ بارشوں کے بعد پانی سے بھر چکے ہیں۔

امجد الشوا کے مطابق صیہونی حکومت اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کی امدادی کھیپ اور ٹیموں کو بھی غزہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہی، جس کے باعث امدادی سرگرمیوں کا سارا بوجھ مقامی تنظیموں پر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں بیوہ خواتین، بزرگ افراد، معذور فلسطینی اور یتیم بچے امدادی کارروائیوں میں ترجیحی فہرست میں شامل ہیں، تاہم وسائل کی شدید کمی کے باعث مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha