یاد رہے غزہ کے شہری حقوق کے مدافع یوسف الزھارنے العالم سے گفتگو میں بتایا کہ صہیونی ریاست نے مشرقی غزہ میں خط الزائل نامی ڈیم کے بیریج کھول دیے تھے جس سے غزہ میں سیلاب آگیا اور فلسطینیوں کے مکانات اور زرعی زمینیں زیر آب آگئيں ۔ صہیونی ریاست کے اس غیر انسانی اقدام سے سیکڑوں فلسطینی خاندان بے گھر ہوگئےہیں ۔ انہوں نے کہا اس طرح کے اقدامات دراصل انسانیت سوز جرائم میں شمارہوتےہیں ۔ ادھر فلسطین کی قانونی حکومت کے وزیر زراعت نے کہا ہےکہ فلسطینی کھیتوں کی طرف چھوڑاگياپانی کیمیاوری مادوں کی بو دے رہاہے ۔انہوں نے کہا اس سے زیر زمین آبی ذخائر آلودہ ہوجائيں گے ۔
17 اپریل 2010 - 19:30
News ID: 176584
صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ کے علاقوں میں کیمیکل زہریلا پانی چھوڑے جانے سے غزہ کے حکام نے ماحولیاتی بحران کے بارےمیں خدشہ ظاہرکیا ہے۔