24 دسمبر 2025 - 15:51
سی پیک پاکستان کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، چینی سفیر

چین میں متعین چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک میڈیا فورم 2015 سے میڈیا تعاون کا مؤثر پلیٹ فارم بن چکا ہے، فورم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور عوامی رائے کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، چینی سفیر نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں نویں چین پاکستان اکنامک میڈیا فورم کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ بن چکا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ سی پیک میڈیا فورم نے قرض کے جال جیسے بے بنیاد بیانیے کو حقائق اور اعداد و شمار سے رد کیا، سی پیک کی مثبت کوریج کے لیے گولڈن اینکر ایوارڈ اور جرنلسٹس فیلوشپ پروگرام شروع کیے۔  

چینی سفیر نے کہا کہ چین کی معیشت دباؤ کے باوجود مستحکم رہی، پہلی تین سہ ماہیوں میں جی ڈی پی میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار میں اضافہ چین کی معاشی مضبوطی کی علامت ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں گزشتہ مالی سال 3.04 فیصد اضافہ ہوا، معاشی اشاریے توقعات سے بہتر رہے، پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر پہلی بار 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ 

چینی سفیر نے کہا کہ عالمی اداروں نے پاکستان کا کریڈٹ آؤٹ لک بہتر کر دیا، اگلے سال چین پاکستان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہوں گے، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دی جائے گی۔ 

سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا سی پیک کی کامیابیوں کا ترجمان اور پاک چین دوستی کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے، سی پیک کو چین پاکستان مشترکہ مستقبل کی کمیونٹی کی بنیاد بنانے کےلیے میڈیا کا کردار کلیدی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha