24 دسمبر 2025 - 15:31
ایرانی ہیکرز نے اسرائیل کی سائبر طاقت کو چیلنج کر دیا

صہیونی رژیم کے اہم ڈیجیٹل نظاموں پر ہونے والے حالیہ سائبر حملے اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ایران نے غیر عسکری اور انتظامی کمزوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے، بغیر جدید ترین زیرو ڈے ٹیکنالوجی استعمال کیے، اسرائیل کے مبینہ طور پر “محفوظ” سائبر نظاموں تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز صہیونی رژیم کے سائبر انفرااسٹرکچر میں دراندازی کرنے میں کامیاب ہو گئے، جس کے نتیجے میں حساس معلومات اور تصاویر منظرِ عام پر آ گئیں۔ اس پیش رفت نے سائبر شعبے میں اسرائیل کی برتری کے دعوؤں کو سنجیدہ سوالات کی زد میں لا کھڑا کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان حملات سے واضح ہوتا ہے کہ ایران نے عام شہری اور تنظیمی سطح پر موجود کمزوریوں کو نشانہ بنا کر، بغیر پیچیدہ زیرو ڈے ٹیکنالوجی استعمال کیے، ان نظاموں تک رسائی حاصل کی جنہیں اسرائیل محفوظ قرار دیتا رہا ہے، اور اس طرح صہیونی رژیم کی سائبر صلاحیت کو براہِ راست چیلنج کیا ہے۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha