بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے صہیونی اخبار 'ٹائمز آف اسرائیل' کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے اس وقت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاملے کو اپنے ایجنڈے میں شامل نہیں کیا ہے۔
ان کے بقول، ریاض اس معاملے پر صرف اس صورت میں دوبارہ غور کر سکتا ہے جب اسرائیل تسلیم شدہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق "معمول کے رویے" کا مظاہرہ کرے۔
سعودی حکومت کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ حالیہ مہینوں میں ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی معمول سازی کے لئے مذاکرات کی بحالی کے امکانات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں اور صہیونی ذرائع اور حکمرانوں نے ان قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ