اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر الزہرا (س) اکیڈمی کی جانب سے ضلع مطفر گڑھ کے 4,000 سیلاب متاثرین میں موسم سرما کی مناسبت سے ضروری سامان اور بستر تقسیم کئے گئے۔ شیعہ علماء کونسل مظفرگڑھ کے مطابق جامعہ المفید الجعفریہ، مظفرگڑھ کے پرنسپل و رہنماء شیعہ علماء کونسل پاکستان مولانا اعجاز حسین شاکری کی نگرانی میں امداد کی تقسیم کے پانچویں مرحلہ میں کل 4,000 سیلاب متاثرہ گھرانوں کو مسلک و مکتب سے بالاتر ہوکر گرم ملبوسات اور رضائیاں (لحاف) متاثرین کی خدمت میں پہنچائی گئیں۔ سیلاب متاثرین کے ساتھ تعاون پر علاقہ کے علمائے کرام، عمائدین، بزرگان، شخصیات اور مومنین نے علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، شیعہ علماء کونسل کے کارکنان اور زہرا (س) اکیڈمی پاکستان کے معاونین و رضاکاران کا شکریہ ادا کیا اور ان کی توفیقات خیر میں اضافہ کیلئے دعائیں بھی کیں۔
23 دسمبر 2025 - 18:11
News ID: 1765330
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر الزہرا (س) اکیڈمی کی جانب سے ضلع مطفر گڑھ کے 4,000 سیلاب متاثرین میں موسم سرما کی مناسبت سے ضروری سامان اور بستر تقسیم کئے گئے
آپ کا تبصرہ