اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، آسٹریلیا کے بونڈی ساحل پر حملے کے بعد یورپی ممالک میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو محدود کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔
برطانوی حکومت نے فلسطین حامی احتجاجی مظاہروں میں لگنے والے بعض نعروں کو روکنے کے لیے پولیس کو مزید اختیارات استعمال کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات یہودی برادری کے تحفظ کے نام پر کیے جا رہے ہیں، تاہم ناقدین کے مطابق اس سے آزادیِ اظہار متاثر ہو رہی ہے۔
انسانی حقوق کے حلقوں نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے حق میں نعروں کو تشدد سے جوڑنا سیاسی دباؤ کا ہتھکنڈہ ہے۔
مذہبی رہنماؤں اور سکیورٹی اداروں کے بیانات کے بعد مظاہروں کو ممکنہ طور پر غیرقانونی قرار دینے کی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔
برطانوی حکومت مظاہروں کے تسلسل اور ان کے مقامات پر بھی نئی پابندیوں پر غور کر رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدامات یورپ میں فلسطین کے حق میں بڑھتی آوازوں کو دبانے کی کوشش کا حصہ ہیں۔
17 دسمبر 2025 - 16:43
News ID: 1763037
برطانوی وزیر اعظم کا صہیونیوں کے خلاف نعروں کو روکنے کے احکامات جاری
آپ کا تبصرہ