اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراقی نیشنل سیکورٹی سروس نے ایک خفیہ کارروائی کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے ایک انتہائي خطرناک کارندے کو گرفتار کر لیا ہے۔
عراق کے سیکورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے اس خطرناک دہشت گرد کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ایک پڑوسی ملک کی سرحد عبور کرکے ملک داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار شخص ایک خطرناک کارندے ہے جس نے 2004 میں”ابو علیا” کے نام سے القاعدہ میں شمولیت اور دہشت گردانہ سرگرمیاں شروع کیں تھیں۔
مذکورہ دہشت گرد نے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے میں مہارت حاصل کی اور مجرمانہ کارروائیوں کے لیے پانچ عناصر کے ایک گروپ بھی قائم کیا تھا۔یہ دہشت گرد بعد میں داعش میں شامل ہوگیا تھا۔
آپ کا تبصرہ