اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، پاکستان سے ایران زیارات مقامات مقدسہ کیلئے جانے والے زائرین کرام کیلئے ایک بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہے، پاکستان اور ایران کے درمیان فیری سروس کے آغاز کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران جانے والے زائرین کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک بڑا قدم اٹھا یا گیاہے ۔ کراچی سے ایران کے شہر چابہار تک فیری سروس کےآغاز کیا جائےگا۔
سفر کا دورانیہ 14 گھنٹے ہوگا، پہلی فیری میں 250 مسافروں کو لے جانے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔
حکومت پاکستان کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ دسمبر کے اختتام تک تمام انتظامات مکمل کرلیئے جائیں جو تقریباً آخری مراحل میں ہیں ۔ یکم جنوری سے امکان ہے کہ یہ فیری سروس شروع کردی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ اس فیری سروس کیلئے تمام انتظامات انجام دے رہی ہے ، کسٹم ، ایف آئی اے ، امیگریشن اور سکیورٹی چیک پوائنٹس کا قیام بھی مکمل ہوچکا ہے ۔
اسی طرح فیری سروس کیلئے پورٹ برتھ الاٹمنٹ اور پاسپورٹ امیگریشن جیسی تمام سہولیات کی فراہمی کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ