26 نومبر 2025 - 19:03
عراقی مزاحمت: صیہونی-امریکی دشمن کسی معاہدے کے پابند نہیں، بربریت جاری

عراق کی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ بزدلانہ کارروائیاں امریکہ کی کھلی حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوتیں، اور کوئی بھی معاہدہ ان کی بربریت کو روک نہیں سکتا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کتائب حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونیوں نے اپنی حالیہ کارروائی میں بیروت کے مضافاتی علاقے ضاحیہ میں ابوعلی طباطبائی کو شہید کر دیا۔

کتائب حزب اللہ کے مطابق یہ جرم واضح کرتا ہے کہ صیہونی-امریکی دشمن کسی بھی عہد کے پابند نہیں ہیں اور کوئی بھی بین الاقوامی معاہدہ ان کی بربریت کو روکنے میں ناکام ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ان تمام جرائم کے باوجود حزب اللہ کے جوان اپنے اعتقاد، ایمان اور منصفانہ راستے پر ثابت قدم ہیں اور اس کے لیے انہوں نے بھاری قیمت بھی ادا کی ہے۔

اسی دوران اسلامی مزاحمتی تنظیم النجبا نے بھی ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ صیہونیوں کے حالیہ فضائی حملے کے بعد، جس میں ابو علی طباطبائی شہید ہوئے، لبنان میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری تشویش ہے۔

النجبا کے بیان میں مزید کہا گیا کہ صیہونیوں کی حالیہ جارحیت علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور غاصب حکومت کی تسلط پسندانہ پالیسیوں کے مخالفین کو نشانہ بنانے کے ان کے منصوبے کو ظاہر کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha