پاکستانی اخبار نوائے وقت نے پولیس کے حوالے سے لکھا ہے کہ ان افراد کوصوبہ بلوچستان کے تربت علاقے سے گرفتارکیاگیاہے اور ان کی گاڑی سے کئی جعلی نمبرپلیٹ ملے ہیں۔رپورٹ کےمطابق گاڑی میں موجود امریکی شہری پاکستان اورافغانستان کے سرحدی علاقوں میں بھی مشکوک کاروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان افرادکی مشکوک نقل وحرکت کےباوجود کراچی میں امریکی قونصل خانے نے صوبہ بلوچستان کے حکام سے کہا ہے کہ ان افراد کوڈپلومیٹک تحفظ حاصل ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی پولیس اس سے قبل بھی لاہور ، پیشاور، اسلام آباد اورڈیرہ اسماعیل خان سے مسلح امریکیوں کومشکوک نقل وحرکت کے دوران گرفتارکرچکی ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175374
پاکستان پولیس نے ایران وپاکستان کے مشترکہ سرحدی علاقے میں ایک ایسی مشکوک گاڑی پکڑی ہے جس پرجعلی نمبرپلیٹ لگاہوا تھااوراس میں امریکی سوارتھے ۔