ایم بی عباسی پر الزام ہے کہ انہوں نے اس وقت مالی بد عنوانیاں کی جب وہ این ڈی ایف سی کے چیئرمین تھے۔ان کی طرف سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی کہ ملزم اس وقت تہران میں پاکستان کے سفیر کی طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور فوری طور پر اس کی عدالت میں پیشی مشکل ہے اس لئے انہیں ضمانت دی جائے تاکہ وہ نیب عدالت میں پیش ہوکر اپنا دفاع کرسکیں۔سندھ ہائی کورٹ کے بینچ نے انہیں دونوں مقدمات میں19 جنوری تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری دیتے ہوئے ہدایت دی کہ وہ متعلقہ احتساب عدالت میں پیش ہوکر اپنا دفاع کریں ۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175362
سندھ ہائی کورٹ نے اپنے وسائل سے زیادہ اثاثے بنانے اور قوائد کیخلاف قرضے جاری کرنے کے دو احتساب مقدمات میں این ڈی ایف سی کے سابق چیئرمین ایم بی عباسی کوڈھائی ڈھائی لاکھ کی عبوری ضمانت دے دی۔