18 مارچ 2010 - 20:30

غزہ کی پٹی میں رسد لے جانے کی کوشش کرنے والے فلسطینی حامیوں کے قافلے اور مصری پولیس کے درمیان جھڑپ میں55افراد زخمی ہوگئے۔ قافلے کی قیادت برطانوی رکنِ پالیمنٹ جارج گیلووے کررہے تھے۔

جھڑپ اس وقت ہوئی جب مصری پولیس نے فلسطینیوں کے حامی قافلے کو ال آرش پورٹ پر روکا۔جارج گیلووے کے مطابق، مصری حکام چاہتے تھے کہ رسد سے بھری تقریباً دو سو میں سے59 گاڑیوں کو اسرئیلی چیک پوائنٹ سے گزارا جائے لیکن وہ اس مطالبے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے کیونکہ یہ اکبارمعاہدے کی کھلی خلاف ورزی تھی۔جس کے تحت رسد کے قافلے کو مصری سرحد سے ہی فلسطین میں داخل ہونا چاہئے۔ان کاکہنا تھا کہ ال آرش پورٹ پر مصری حکام سے مذکرات جاری تھے کہ دو ہزار پولیس اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔اور اس کا نتیجہ جھڑپ کی صورت میں برآمد ہوا جس میں40 فلسطینی حامی اور15پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔