18 مارچ 2010 - 20:30

عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے سعودی حکومت سےکہا ہے کہ وہ سعودی تکفیریوں کی جانب سے عراق کے بزرگ علماء کی توہین کاسلسلہ روکے ۔

عراقی وزیرا‏عظم نے ریاض کی ایک مسجد کےخطیب محمدعریفی کی جانب سے عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین کئے جانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب کی حکومت نجدیوں کی جانب سے عراقی مراجع دین کی گستاخی کے نتائج کی ذمہ دارہے۔نوری المالکی نے پیر کو نجف اشرف میں آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات کےبعد کہاکہ سعودی نجدی تکفیری اورکینہ پرورافکار کےحامل ہیں اور ہمیشہ مسلمانوں کے اندر تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرتے رہتے ہيں۔ عراق کے صدرگروپ کےترجمان صالح العبیدی نےبھی آیت اللہ العظمی سیستانی کی اہانت کی مذمت کی ہے اور دینی مراجعین کو اعتدال ، غیرجانبداری اوراتحاد بین المسلمین کا مظہرقراردیا۔اس سے قبل سعودی شیعہ رہنما شیخ حسن الصفار نے آیت اللہ العظمی سیستانی کی توہین پر سعودی حکومت سے معافی مانگنے کامطالبہ کیاتھا۔