18 نومبر 2025 - 18:18
بیت اللحم کے نزدیک مسلح تصادم، 4 اسرائیلی زخمی — ایک کی حالت نازک

مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت اللحم کے جنوبی حصے، گوش عتصیون آبادی کے نزدیک آج فائرنگ کا شدید واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق،  مقبوضہ مغربی کنارے میں بیت اللحم کے جنوبی حصے، گوش عتصیون آبادی کے نزدیک آج فائرنگ کا شدید واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم چار اسرائیلی زخمی ہوگئے، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی اور غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت رونما ہوا جب نامعلوم مسلح افراد نے آبادی کے قریب قائم ایک چیک پوسٹ کو فائرنگ اور حملہ آور کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔ اچانک ہونے والی اس فائرنگ سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔

اسرائیلی فوج نے موقع پر پہنچ کر جوابی کارروائی کی، جس میں حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا۔ فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

حملے کے بعد مقامی رہائشیوں میں شدید تشویش پھیل گئی ہے، اور حکام نے واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha