فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ آپریشن سندور سے کچھ نہیں نکلا، بھارت اور پاکستان تعلقات بہتر کریں۔ دہلی دھماکے کے بعد کشمیریوں کے ساتھ ناروا سلوک بند کیا جائے، پولیس اسٹیشن دھماکے کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
’’ جنگ ‘‘ نے غیرملکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کو تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے’’آپریشن سندور‘‘ جیسے اقدامات سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے حادثاتی دھماکے پر سخت تشویش ظاہر کی، جس میں9 افراد ہلاک، 32 زخمی ہوئے، اور متعدد رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
آپ کا تبصرہ