بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بھارتی زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر شہر کے نوگام پولیس اسٹیشن میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق، یہ دھماکہ ایک ایسے گودام میں ہؤا جہاں پہلے سے ہی جموں و کشمیر پولیس کا ضبط کردہ امونیم نائٹریٹ رکھا ہوا تھا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، دھماکہ اس وقت ہؤا جب پولیس اہلکار اور فارنزک سائنس لیب کی ایک ٹیم اسٹیشن کے احاطے کا معائنہ کر رہی تھی۔ سوشل میڈیا پر حادثے کی جگہ کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد، فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں اسٹیشن پر بھیجی گئیں۔ اسٹیشن تک جانے والی تمام سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔ اب تک حادثے کی مزید تفصیلات یا اس کی وجہ کے بارے میں کوئی اظہار خیال نہیں کیا گیا ہے۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حالیہ دنوں میں ہندوستان اور پاکستان میں کئی جان لیوا دھماکے ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ