اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان سے واپسی پر مجھے بتایا گیا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کےاستثنیٰ سے متعلق ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ترمیمی شق کابینہ سے منظورشدہ مسودے میں شامل نہیں تھی اور میں نے 27 ویں ترمیم میں یہ شق واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
خیال رہے 27 ویں آئینی ترمیم کو مسودہ گزشتہ روز سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا جس میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ کی درخواست شامل کی گئی تھی جس کے بعد یہ خبر سامنے آئی تھی کہ آئین کے آرٹیکل 248 میں صدر کے ساتھ لفظ وزیر اعظم بھی شامل کر لیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ