18 مارچ 2010 - 20:30

تہران میں عاشورکے دن ہونےوالے آشوب کےسلسلے ميں دہشتگرد تنظیم ایم کے او کے کئی عناصرکوگرفتار کرلیاگیاہے۔

ارنا کی رپورٹ کےمطابق دہشتگرد تنظیم ایم کے او کے بعض عناصر کو تہران میں عاشور کےدن ہونےوالے واقعات کے حوالے سے گرفتارکیاگیاہے۔قابل ذکر ہے کہ یوم عاشور کوکچہ بلوائیوں نے بعض غیرملکی ذرائع ابلاغ اورسائٹوں کی ہدایت پرچند گھنٹوں تک تہران میں نظم ونسق کو درہم برہم کرنے کی کوشش کی جسے عزاداروں اور پولیس کی مدد سے ناکام بنادیاگيا۔ بلوائیوں نے بعض عمومی مقامات کونقصان بھی پہنچایا۔درایں اثنا تہران کے پولیس ہیڈکوارٹر نے عزاداروں کی حمایت کوسراہتے ہوئے، عاشورکےدن رونما ہونےوالے واقعات کی وضاحت کی ہے۔تہران پولیس کے ہیڈکوارٹر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوس کہ معدودےچندفسادیوں نےپہلے سے طےشدہ پروگرام اورغیرملکی ذرائع ابلاغ کے اکسانے پر بعض سڑکوں اور جلوس عزاکے راستوں پر نکل کر گمراہ کن نعرے بازی کی اور نظم وضبط میں خلل پیداکیا۔اس بیان میں آيا ہے کہ پولیس کوجو نظم ونسق برقرارکرنے اوریوم عاشورکا تقدس برقراررکھنےکی کوشش کررہی تھی  بلوائیوں کے حملےکا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں کئی پولیس  اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس ہیڈکوارٹر کے بیان کے مطابق افسوس کہ ان  واقعات میں پانچ افراد کو مشکوک طورپراپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑااور کچہ لوگ زخمی ہوگئے۔ ماہرین مشکوک عناصر کی شناخت کی کوشش کررہے ہيں ۔پولیس ہیڈکوارٹر کے بیان میں عزاداران حسین علیہ السلام کی جانب سے  پولیس میں موجود اپنے جوانوں کی حمایت ومدد کوسراہاگیاہے جو فتنے کوناکام بنانے کی کوشش  کررہے تھے ۔