18 مارچ 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاؤ الدین بروجردی اور تہران میں جاپان کے سفیر نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زوردیاہے۔

ارنا کی رپورٹ کےمطابق علاؤ الدین بروجردی نے تہران ميں جاپان کے سفیر سےملاقات ميں کہا کہ ایران کے عوام میں جاپان کےسلسلے میں کسی قسم کا کوئی منفی خیال نہيں ہے اوریہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے ایک اچھی بنیادہے۔ ایران کی پارلیمنٹ کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا کہ تہران ایران کے ایٹمی پروگرام میں جاپان کے تعاون کا خیرمقدم کرےگا۔ اس موقع  پر جاپان کے سفیر نے ایران کے ساتھ تمام میدانوں میں تعاون کوفروغ دینے کے لئے اپنے ملک کے حکام کے عز م پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جاپان ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دوستانہ  تعلقات میں فروغ کو بہت اہمیت دیتاہے۔