ذرائع کے مطابق ہندوستانی آرمی چیف دیپک کپور کے حوالے سے کہا ہے کہ ہندوستان کئی محاذوں پر ایک ساتھ لڑنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان اور چین کے ساتھ لڑنے کے لئے ہندوستانی افواج کو شملہ میں جنرل اے ایس لامبا کی سربراہی میں تربیت دی جاچکی ہے، ہندوستان کے مطابق پاکستان اور چین اتحادی ہیں اور اگلی جنگ پاکستان اور چین کے ساتھ بیک وقت ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق جنگ ہونے کی صورت میں ہندوستان کو امریکہ اور روس سے بالواسطہ مدد ملے گی اور ہندوستان کو دو جنگیں ایک ساتھ لڑنی پڑیں گی۔ذرائع کے مطابق جنگ ہونے کی صورت میں ہندوستان مد مقابل 96 گھنٹے میں سیز فائر کرنے پر مجبور کردے گا۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174786
ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستانی افواج ،پاکستان اور چین سے بیک وقت لڑنے کے لئے تیار ہو رہی ہیں۔