ان کاکہناہے کہ دھماکہ کرنے والاکوئی مسلمان نہیں ہوسکتااوروہ کافرسے بھی بدترہے۔ اسلام آباد میں میڈیاسے گفتگومیں وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ یہ غیر اسلامی اور وحشیانہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہیں اوریہ وہی لوگ کررہے ہیں جونان اسٹیٹ ایکٹرہیں اوران کاصدرزرداری نے گزشتہ روزاپنے خطاب میں ذکرکیاتھا۔وزیرداخلہ نے کہاکہ شرپسندوں نے دھماکے کے بعدلائٹ ہاوس میں آگ لگائی۔ان کاکہناتھاکہ پولیس کی درخواست پر متاثرہ علاقوں میں رینجرز تعینات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔انہوں نے علما سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو پرامن رکھنے کے لیے کردار ادا کریں۔ ” یہی وہ نان اسٹیٹ ایکٹرز ہیں جن کا صدر نے کل ذکر کیا تھا۔ انہوں نے دھماکے کے بعد لائٹ ہاؤس کی دکانوں کو آگ لگائی ان کے پاس اس کام کے لیے پٹرول کہاں سے آگیا“۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174605
وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا کہ کراچی دھماکے میں پچیس افرادشہیداورپچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔