1 نومبر 2025 - 23:58
ایران اور سعودی عرب کے درمیان نئی شراکت داری کا آغاز

سعودی احتساب عدالت کے سربراہ نے قاہرہ کے شرم الشیخ میں انٹوسائی (INTOSAI Development Initiative IDI) کے گلوبل سمٹ کے موقع پر ایران کے آڈٹر جنرل کے ساتھ ملاقات میں دونوں عدالتوں کے درمیان تعلقات اور پیشہ ورانہ تعاون کے فروغ کا خیر مقدم کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سعودی آڈٹ کورٹ کے سربراہ نے شرم الشیخ، مصر میں انٹوسائی گلوبل سمٹ کے موقع پر ہمارے ملک کے آڈٹر جنرل سید احمدرضا دستغیب کے ساتھ ملاقات میں دونوں عدالتوں کے درمیان تعلقات اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے کی خوش آئند بات کی۔

سعودی اکاؤنٹس کورٹ کے سربراہ نے اسلامی دنیا کے دو بڑے اور مسلم ممالک کے درمیان دوستانہ اور بھائی چارے کے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور اسلامی دنیا میں دو دوست، بھائی اور بااثر ممالک ہیں۔

انھوں نے احتسابات، تجربے کے تبادلے اور پیشہ ورانہ علم کو بہتر بنانے کے شعبوں میں دوطرفہ رابطوں کے تسلسل کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ایران کے آڈٹ کورٹ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات، اس اجلاس میں سعودی وفد کی بہترین اور سب سے زیادہ نتیجہ خیز ملاقات رہی ہے۔"

ایرانی احتساب عدالت کے سربراہ نے دونوں ممالک کے درمیان بہت سے اشتراکات اور تہران اور ریاض کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا: مشترکہ مفاد کے شعبوں بالخصوص مالیاتی نگرانی اور آڈیٹنگ کے میدان میں تعاون اور تعامل کو فروغ دینا دونوں عدالتوں کے لئے ایک اسٹراٹیجک ضرورت ہے۔

ایران کی احتساب عدالت کے سربراہ نے عرب ممالک کی احتساب عدالتوں کے کے فورم (عربوسائی) میں ایران کی احتسابی عدالت کی مبصر رکن کی حیثیت سے شمولیت کی تجویز بھی پیش کی، جسے اس فورم کے موجودہ سربراہ کے طور پر سعودی احتساب عدالت کے سربراہ نے قبول کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha