صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ پشاور میں پی آئی اے کی عمارت کے قریب سیکورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔میاں افتخار نے کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اپ ڈیٹ 24،دسمبر01:00جی ایم ٹیمیانوالی پولیس نے دو خودکش حملہ آوروں کو 600 کلوگرام بارود ، ڈیٹونیٹر زاور خودکش جیکٹوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔آر پی او سرگودھا میاں جاوید السلام نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ میانوالی پولیس نے دو خودکش حملہ آوروں کو ہائی لکس گاڑی کی تلاشی کے دوران گرفتار کیاجس میں سے پولیس نے 600 کلو گرام بارود، ڈیٹونیٹرز اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئیں ۔آرپی او نے کہا ہےکہ اس گرفتاری سے پولیس کو دہشت گردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دہشت گردوں کا ہدف پولیس آفسران اور دیگر حساس مقامات تھے۔اورکزئی ایجنسی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے چھ شدت پسندہلاک ہو گئے ہیں،کارروائی میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے .گن شپ ہیلی کاپٹروں نے لوئر اوکزئی ایجنسی کے علاقہ ستنزئی ستوری خیل میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی میں چھ شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔خیبرایجنسی میں شدت پسندوں نے لڑکیوں کے اسکول کو دھماکاخیز مواد سے اڑادیا۔ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں ستنزی اور ستوری خیل میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی۔ جس سے6 شدت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جبکہ شدت پسندوں کے تین ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے کمر خیل میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسند کمانڈر حاجی خان کو2 بھائیوں اور بیٹے سمیت گرفتار کرلیاہے۔ مہمند ایجنسی کی تحصیل امبار سے بھی سیکورٹی فورسز نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 174416
۔پنجگورسے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد بلوچستان کے ضلع پنجگورسے قانون نافذکرنے والے ادارے نے اسلحہ وگولہ بارود برآمدکرلیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق پنجگورکے نواحی علاقے سے قانون نافذکرنے والے ادارے کے اہلکارو ں نے دوران گشت تین اینٹی ٹینک مائینزاور 107ایم ایم راکٹ کے گولے برآمدکرلئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔