18 مارچ 2010 - 20:30

پشاور کے علاقے صدر میں واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب خود کش بم دھماکا ہوا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر بشیر بلور کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ بشیر بلور کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2خود کش بمباروں نے اسٹیٹ لائف بلڈنگ کے قریب سیکیورٹی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں2افراد جاں بحق جبکہ6زخمی ہو گئے۔