برطانوی اخبار سن کی ایک رپورٹ کے مطابق قاری حسین کا کہنا ہے کہ وہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے پاکستان کے سرحدی علاقے میں ملاقات کرچکا ہے۔ خود کش حملے کی تربیت حاصل کرنے کے خواہش مند قاری حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ حال ہی میں افغانستان گیا ہے ۔پاکستان میں فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد اسامہ کے پاس افغانستان جانے کے سوا کوئی چارہ نہ تھا ۔ قاری حسین کا یہ بیان پاکستان میں گرفتار طالبان جنگجو شمیم محسود کے اس دعوے کی تصدیق کرتا ہے جس نے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن افغانستان میں ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کے پاس کئی سال سے اسامہ کے بارے میں کوئی انٹیلے جنس رپورٹ نہیں ہے کہ وہ کہاں روپوش ہے۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 173849
ایک برطانوی اخبار نے طالبان جنگجو قاری حسین کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسامہ بن لادن پاکستان میں فوجی آپریشن کے بعد افغانستان فرار ہوگیا ہے۔