بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کے لیے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا روس میں توانائی اسٹرکچر پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل حملوں کےلیے یوکرین کو انٹیلی جنس فراہم کرےگا۔
ٹرمپ انتظامیہ یوکرین کو طاقتور ہتھیار بھیجنےکا ارادہ رکھتی ہےجو روس میں مزید اہداف کو نشانہ بناسکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نیٹو اتحادیوں سے بھی یوکرین کو اس قسم کی مدد فراہم کرنےکا کہہ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ