2 اکتوبر 2025 - 08:31
 سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے آئی لومحمد کیس میں گرفتار مولانا توقیر رضا خان ودیگرمسلم نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام عائد کیا کہ کانپور سے شروع ہوا معاملہ اوربریلی میں پولیس کارروائی دراصل یوگی سرکار کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔

 سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے آئی لومحمد کیس میں گرفتار مولانا توقیر رضا خان ودیگرمسلم نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے الزام عائد کیا کہ کانپور سے شروع ہوا معاملہ اوربریلی میں پولیس کارروائی دراصل یوگی سرکار کی سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری اورہندوجلوسوں کے دوران کھلے عام اسلحوں کی نمائش، مساجد کے سامنے ڈي جے بجانا اور اشتعال انگیز نعرے بازی پرپولیس تماشائی بنی رہتی ہے، لیکن مسلمانوں کے پرامن مظاہروں کوطاقت کے ذریعے کچلا جاتا ہے۔

آئی لومحمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تنازعہ میں معروف عالم دین اوراتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیررضا خان سمیت مختلف مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پرانڈین مسلمزفارسول رائٹس (آئی ایم سی آر) نے شدید ناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ تنظیم کے چیئرمین اورسابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے پولیس ایکشن کو متعصبانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ صرف مسلمانوں کی دھڑا دھڑگرفتاری سے پولیس کا اصل چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔ انہوں نے مولانا توقیررضا خان اوردیگر تمام ملزمان کی فوری اورغیرمشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

محمد ادیب نے الزام عائد کیا کہ کانپورسے شروع ہوا معاملہ اوربریلی میں پولیس کارروائی دراصل “یوگی سرکارکی سوچی سمجھی سازش” کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوراتری اورہندوجلوسوں کے دوران کھلے عام اسلحوں کی نمائش، مساجد کے سامنے ڈي جے بجانا اوراشتعال انگیزنعرے بازی پرپولیس تماشائی بنی رہتی ہے، لیکن مسلمانوں کے پرامن مظاہروں کوطاقت کے ذریعے کچلا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتح پورمیں مقبرے میں توڑپھوڑاورغنڈہ گردی کے واقعات پرپولیس کی خاموشی یوپی انتظامیہ کے دوہرے معیارکو ظاہرکرتی ہے۔ “یوگی سرکارمسلمانوں کوسبق سکھانے کی بات کھلے عام کررہی ہے، یہ کسی منتخب نمائندے کی زبان نہیں ہونی چاہئے اور عدالتیں اس تعصب پرمبنی بیانات پرخاموش ہیں۔ اگرسزائیں وزرائے اعلیٰ دیں گے توعدالتوں کی موجودگی بے معنی ہو جاتی ہے،” انہوں نے کہا کہ ایک طرف آئی لومحمد صلی اللہ علیہ وسلم پرگرفتاری اورجیل بھیجا جا رہا ہے جبکہ اس کے جواب میں کچھ نفرتی لوگ آئی لومہادیو مہم چلا رہے ہیں۔ سرکاراگرایماندارہے توان پربھی کارروائی کرے۔ مسلمانوں سے دشمنی ظاہرکرکے آپ ملک کا نقصان ہی کریں گے۔

انہوں نے انتباہ دیا کہ اگرمولانا توقیررضا خان اوردیگرمسلم نوجوانوں کوفوری رہا نہ کیا گیا تواس کا سیاسی خمیازہ یوگی سرکارکو بہار اسمبلی انتخابات میں بھگتنا پڑے گا۔ محمد ادیب نے کہا کہ “محمد ﷺ سے محبت ہرمسلمان کے ایمان کا لازمی حصہ ہے، اسے جرم قراردینا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔”

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha