1 اکتوبر 2025 - 17:41
مآخذ: ابنا
تنظیم المکاتب نے آیت اللہ سیستانی کی مرحومہ اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی اجلاس منعقد کیا

 بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،مرجع عالی قدر ، وقار تشیع حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی الحسینی سیستانی دام ظلہ العالی کی زوجہ محترمہ کے سانحہ ارتحال پر ادارہ تنظیم المکاتب میں جلسہ تعزیت و ترحیم منعقد ہوا 
حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ (سکریٹری تنظیم المکاتب ) نے شدید بیماری کے۔باوجود عظیم گھرانے کی عالمہ و فاضلہ خاتون اور عظیم المرتبت مرجع جھان تشیع آیۃ اللہ العظمی سید علی الحسینی سیستانی دام ظلہ الورف کی شریک حیات کے انتقال پر خدمت معظم میں تعزیت و تسلیت عرض کی اور ادارہ میں جلسہ ترحیم کا اہتمام کرایا مولانا سید صفی حیدر صاحب قبلہ نے فرمایا کہ ان کی عظمت کا اندازہ ان کی  با وقار ،خاضع و خاشع،اہل علم  نسل سے لگایا جا سکتا ہے۔
تمام خادمان ادارہ اس غم میں برابر کے شریک ہیں مرحومہ کے علو درجات اور جوار معصومین علیہم السلام میسر ہونے کی دعا کرتے ہیں 
جلسہ کی نظامت مولانا سید علی مہذب خرد نقوی نے کی
جلسہ میں مولانا سید ممتاز جعفر صاحب قبلہ ، مولانا سید تہذیب الحسن صاحب قبلہ ، مولانا فیروز علی صاحب قبلہ، مولانا سید صغیر الحسن صاحب قبلہ ،مولانا سید راحت حسین صاحب قبلہ ،مولانا عسکری عابد صاحب قبلہ ،مولانا سید حیدر علی صاحب ،مولانا سید اصغر عباس صاحب اور دفتر تنظیم المکاتب کے اسٹاف کے ساتھ ساتھ طلاب جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب بھی شریک رہے 
قرآن خوانی، اور سورہ فاتحہ کے ذریعہ ایصال ثواب کیا گیا
اور حضرت آیۃ اللہ العظمی سید علی الحسینی سیستانی دام ظلہ العالی کی صحت و سلامتی کی دعا کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha