25 ستمبر 2025 - 20:32
یمن کے دارالحکومت صنعاء پر اسرائیلی حملہ، 2 شہید اور 48 زخمی

اسرائیل کے تازہ حملوں میں یمن کے دارالحکومت صنعا میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 48 زخمی ہوئے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے عصر کے وقت صنعا کے مختلف علاقوں پر حملے کیے، جن میں اعلیٰ حکومتی اہلکاروں کے دفاتر، اسلحہ کے ذخائر اور فوجی مراکز شامل تھے۔
یمنی نیوز نیٹ ورک المسیرہ نے بتایا کہ حملوں میں ذهبان بجلی کا اسٹیشن اور ایک رہائشی محلہ بھی نشانہ بنایا گیا۔
یمن کے وزارت صحت کے مطابق، ان حملوں میں اب تک 2 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں متعدد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha