25 ستمبر 2025 - 11:49
مآخذ: ابنا
جنوبی انگلینڈ کے صنعتی علاقے میں خوفناک دھماکہ، گھروں کی دیواریں ہل گئیں

جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے ویلتشر میں واقع ایک صنعتی شہرک میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اردگرد کے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،جنوب مغربی انگلینڈ کے علاقے ویلتشر میں واقع ایک صنعتی شہرک میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اردگرد کے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں۔

برطانوی میڈیا، بشمول اسکائی نیوز، کے مطابق یہ دھماکہ ایک گودام میں پیش آیا جس کے بعد ایمرجنسی سروسز موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس، فائر بریگیڈ اور ایمبولینسوں کو فوراً گرینڈول انڈسٹریل اسٹیٹ (سویندون) روانہ کیا گیا جہاں اسے "سنگین حادثہ" قرار دیا جا رہا ہے۔

پولیس نے علاقے کو خالی کرانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں اور مقامی رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں، کھڑکیاں بند رکھیں اور صنعتی علاقے کے قریب نہ جائیں تاکہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد ایک بڑی آگ کا گولا آسمان کی طرف بلند ہوا۔ ایک رہائشی نے کہا: "دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ہمارا پورا گھر لرز اٹھا۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha