25 ستمبر 2025 - 00:22
ڈنمارک کے پنشنرز نے اسرائیل سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری واپس نکال لی

ڈنمارک کے پنشن فنڈ، جو ملک کے پنشنرز کے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا انتظام کرتی ہے، نے غزہ کی جنگ کے باعث اسرائیلی حکومت کے زیر کنٹرول کمپنیوں اور اداروں سے اپنی سرمایہ کاری مکمل طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ڈنمارک کے پنشن فنڈ 'اکاڈیمیگر پینشن' نے آج بدھ کے روز اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ میں شدت اور مغربی کنارے میں غیرقانونی آبادکاریوں کے توسیعی اقدامات کی وجہ سے وہ اسرائیل میں اپنے تمام اثاثے اور سرمایہ کاریاں، بشمول اس ملک کی حکومت کے زیر کنٹرول کمپنیاں، اپنے پورٹ فولیو سے خارج کر دے گا۔

یہ فیصلہ اسرائیل میں سرمایہ کاری کم کرنے اور واپس لینے کے حوالے سے یورپی سرمایہ کاری فنڈز کی تازہ ترین کارروائی ہے، جو کہ تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کی مالیت والی ناروے کی قومی دولت کے فنڈ کی حالیہ مہینوں میں کی گئی کارروائی کے بعد سامنے آئی ہے۔

ڈنمارک کے پنشن فنڈ نے ـ جس کے پاس 157 ارب ڈنمارک کرون (تقریباً 24.77 ارب ڈالر) کے اثاثوں پر مشتمل ہے اور جو ڈنمارک کے اساتذہ اور یونیورسٹی پروفیسروں کی پنشن کا انتظام کرتا ہے، ـ نے موجودہ صورت حال کی انسانی حقوق کے اصولوں سے عدم مطابقت پر زور دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات بین الاقوامی انسانی حقوق کے معیاروں کے خلاف ہیں۔

فنڈ کے سی ای او 'جینز منش ہولسٹ' نے روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: "یہ فیصلہ اسرائیل کی انسانی حقوق کی پاسداری کی صلاحیت کے سلسلے میں ہمارے جائزے پر مبنی ہے۔"

ڈنمارک کے پنشنرز نے اسرائیل سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری واپس نکال لی

انھوں نے مزید کہا: "جاری تصادم اور غیرقانونی آبادکاریوں کی توسیعی پالیسیاں فنڈ کے انسانی اور قانونی اقدار کے سخت خلاف ہیں۔"

یہ اس وقت ہؤا ہے جب غزہ کی جنگ میں 65 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے، اور خطے میں انسانی بحران اور قحط میں شدید اضافہ ہؤا ہے۔

گذشتہ سال، اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت نے اعلان کیا تھا کہ فلسطینی علاقوں پر قبضہ اور اسرائیلی آبادکاریاں غیرقانونی ہیں اور اسرائیل کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ان علاقوں سے پسپا ہوجائے؛ ایسا فیصلہ جسے اسرائیل نے "بالکل غلط" قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

ڈنمارک کا پنشن فنڈ اس ملک کا سب سے بڑا یورپی مالیاتی ادارہ ہے، اسرائیل میں فعال سرمایہ کاری کے بازاروں اور کمپنیوں کو ایک اہم پیغام بھیج رہا ہے اور قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی پالیسیوں کو ختم کرنے کے لئے بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی ریاست پر دباؤ بڑھا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha