21 دسمبر 2018 - 17:52
ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کے لئے ہاتھ ملانا لازمی

ڈنمارک حکومت نے مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش کا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں کو ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کے لئے ہاتھ ملانا لازمی ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے والوں کوتقریب میں حکام سےہاتھ ملاناہوگا،ہاتھ نہ ملانےوالوں کوڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی۔
ذرائع کے مطابق ڈنمارک میں اس نئے قانون کی منظوری کے بعد بعض حلقوں کاردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانےپرپابندی کاقانون پہلےہی نافذالعمل ہے۔نئی قانون سازی مسلمانوں کونشانہ بنانےکاعمل ہے،شرعی قوانین کے مطابق مسلمان خواتین اور مردوں کے لئے نامحرم مرد اور خواتین سےہاتھ ملانا ناجائز ہے۔

.......

/169