24 ستمبر 2025 - 15:36
غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی تنازع کے دائرے کو دوسرے ممالک تک پھیلا دے گی، مصری وزیر اعظم

مصری وزیر اعظم نے اعلان کیا: ہم فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کی ہر کوشش یا تصور کے خلاف ہیں۔ فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی تنازع کے دائرے کو وسیع تر کرے گی اور اسے خطے کے دیگر ممالک تک پھیلا دے گی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مصر کے وزیر اعظم مصطفیٰ مدبولی نے اعلان کیا: "ہم فلسطینی مسئلے کے سیاسی حل کے لئے ہونے والی کوششوں کی قدر کرتے ہیں۔

مصری اخبار 'الیوم السابع' کے مطابق، مصری وزیر اعظم نے مزید کہا: [اقوام متحدہ کے ہیدکوارٹرز ـ نیویارک میں] 'دو ریاستی حل کانفرنس' فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے حصول کا نقطۂ آغاز ہے۔

مدبولی نے کہا: غزہ پٹی میں جنگ بندی کے لئے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی جانی چاہئے۔

غزہ کے عوام کی جبری نقل مکانی تنازع کے دائرے کو دوسرے ممالک تک پھیلا دے گی، مصری وزیر اعظم

انھوں نے کہا: ہم فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کی ہر کوشش یا تصور کے خلاف ہیں۔ فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی تنازعے کے دائرے کو وسیع تر کرے گی اور اسے خطے کے دیگر ممالک تک پھیلا دے گی۔

انھوں نے کہا: "غزہ کی پٹی کو، تنازع کے عوامل و اسباب اور جڑوں، سے الگ تھلگ نہیں کیا جانا چاہئے اور ان عوامل و اسباب کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے جو اس تنازع کا باعث بنے ہیں۔"

مصری وزیر اعظم نے زور دے کر  کہا: "فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے واضح عمل اور طریقہ کار نافذ کرنا چاہئے۔ غزہ کے فلسطینی ریاست کا اٹوٹ انگ ہے اور اس کے ساتھ اسی حیثیت سے برتاؤ کرنا چاہئے۔"

انھوں نے کہا: "ہم غزہ میں فوری جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی پر زور دیتے ہیں۔ ہم اس بات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں ایک ہی حکومتی اتھارٹی قائم کی جانی چاہئے جو مجموعی فلسطینی اتھارٹی میں مجسم ہو۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha