اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے ایک تحفہ ہو گا حماس کو اب یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہیے، حماس بارہا امن کی تجاویز مسترد کر چکی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنا ہو گا، ہمیں اسے مکمل کرنا ہے ہمیں امن کے لیے مذاکرات کرنا ہوں گے ہمیں یرغمالیوں کو واپس لانا ہے ہم تمام 20 یرغمالی واپس چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب انہیں واپس لانا ہوگا ہم دراصل 38 لاشیں بھی واپس چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے یہ بھی استدلال کیا کہ حماس نے "امن کی معقول پیشکش کو بار بار مسترد کیا ہے۔
امریکی صدر نے اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد مغربی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ایک "انعام” ہے۔
آپ کا تبصرہ