15 جون 2009 - 19:30

صوبہ سرحد کے وزیراطلاعات میاں افتخار نے وفاقی حکومت سے دہشت گردی میں ملوث بیرونی ہاتھ کا نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہاہے کہ اے این پی نے ملک کے نام سے اسلامی جمہوریہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا نا ہی اس کی تجویز دی ہے۔میاں افتخار حسین نے اسلام آباد میں نیوز بریفنگ میں کہا کہ ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان رکھنے والوں میں اے این پی کے رہبر شامل تھے اور ملک کے اس تشخص سے کبھی روگردانی نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں نظام عدل نافذ کیا جائے گا اور وہاں اسلامی یونی ورسٹی بھی تعمیر کی جائے گی ، صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ مولوی فضل اللہ کے سوات سے بھاگ جانے کی تحقیقات کرائی جارہی ہیں تاہم یہ بات بھی درست ہے کہ آپریشن کی وجہ سے دہشت گرد بھاگنے پر مجبور بھی ہوئے ہیں ۔ میاں افتخار نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں ملوث بیرونی ہاتھ کا نام لیا جائے اور حکومت اس معاملے کو سربراہان مملکت کی سطح پر بھی اٹھائے ۔