بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی کانگریس نے والٹز کی اہلیت کی توثیق کی ہے جبکہ اسرائیلی لابی AIPAC کے منیجنگ ڈائریکٹر نے اس لابی کی 2025ء کی کانفرنس میں، والٹز کو ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ میں AIPAC کے دراندازی کرنے والے عناصر میں سے ایک قرار دیا تھا۔
یہ اسرائیل نواز شخص ٹرمپ انتظامیہ کے آغاز میں (یعنی 20 جنوری سے یکم مئی 2025ء تک) وائٹ ہاؤس کا قومی سلامتی کا مشیر رہا؛ لیکن "سگنل گیٹ" اسکینڈل (یا United States government group chat leaks scandal) کے بعد اسے برطرف کر دیا گیا۔
والٹز کی برطرفی اس وقت عمل میں آئی جب والٹز نے اٹلانٹک میگزین کے ایڈیٹر جیفری گولڈبرگ کو "سگنل" پلیٹ فارم پر اپنے چیٹ گروپ میں شامل کیا، جس میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران یمن پر حملے کی منصوبہ بندی پر بحث کر رہے تھے۔
والٹز AIPAC سے مالی امداد حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہے، اور AIPAC کے سی ای او نے 2025ء کے کانگریس میں والٹز کا نام ٹرمپ انتظامیہ میں AIPAC کے دراندازی کرنے والے عناصر میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا تھا۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے پر اپنے تین ماہ کے قلیل دور میں، اس نے متعدد بار ایران کے خلاف موقف اپنایا ـ اور امریکی-اسرائیلی دہشت گردی کی طرف اشارہ کئے بغیر ـ ایران کو "دنیا میں دہشت گردی کا بنیادی سرپرست" قرار دیا۔
امریکی سینیٹ نے 47 مثبت ووٹوں کے مقابلے میں 43 منفی ووٹوں کے ساتھ والٹز کی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کے طور پر نامزدگی کی توثیق کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ