اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن نے ایک بار پھر صیہونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین میں ایلات کے رامون ایئرپورٹ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
صیہونی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے یمنی ڈرون کو روک لیا ہے، تاہم ہبرو میڈیا نے انکشاف کیا کہ ڈرون تمام دفاعی نظاموں کو عبور کرتے ہوئے ایلات کے فضائی علاقے میں داخل ہوا، جس کے بعد رامون ایئرپورٹ کا ایئر اسپیس مکمل طور پر بند کرنا پڑا۔
صیہونی ذرائع نے تصدیق کی کہ یمن سے بھیجا گیا ڈرون ایئرپورٹ کے اندر ہی پھٹ گیا، جبکہ اسرائیلی چینل 14 نے بھی رپورٹ دی کہ حملے کے بعد زبردست دھماکے کی آواز سنائی دی۔
آپ کا تبصرہ