اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جریان حکمت ملی عراق کے سربراہ سید عمار حکیم جمعہ کی شب تہران پہنچے، جہاں انہوں نے سب سے پہلے حرم امام خمینیؒ میں حاضری دی اور بانی انقلاب اسلامی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہوں نے سید حسن خمینی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر سید عمار حکیم نے کہا کہ 12 روزہ حالیہ جنگ میں شیعہ اور سنی سبھی مسلمانوں نے ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا کیونکہ وہ اس ملک کو ایسے مدافع کی حیثیت سے دیکھتے ہیں جو صیہونی جارحیت کے خلاف ڈٹا ہوا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران نے نہایت تیزی کے ساتھ صیہونی حملے کے ابتدائی جھٹکے پر قابو پایا اور اپنی میزائل طاقت کے ذریعے دشمن کے دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچایا۔ ان کے مطابق جب صیہونی حکومت عسکری میدان میں شکست سے دوچار ہوئی تو اس نے ایران کے اندر بدامنی پھیلانے کی سازش شروع کر دی۔
سید عمار حکیم نے کہا کہ ایران کی مضبوطی خطے کے لیے ڈھال ہے اور اگر یہ دفاعی قلعہ کمزور ہوا تو مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اس کے منفی اثرات بھگتیں گے۔
آپ کا تبصرہ