اہل البیت (ع) خبرایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بیرونی طاقتیں خاص کر امریکہ ،اسرائیل اور ہندوستان کی ایجنسیاں پاک و ایران تعلقات کو خراب کرنے کے لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں۔ علامہ ناصرعباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوراَ اس واقع کی تحقیقات کرائے اور واقع میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات پاک وایران تعلقات کوخراب نہ کر سکیں۔
15 جون 2009 - 19:30
News ID: 172041
مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے پشاور میں ایرانی قونصلیٹ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ سیدابوالحسن جعفری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید ابوالحسن جعفری کا قتل پاک وایران تعلقات کو خراب کرنے کی سازش ہے۔