بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صوبہ خراسان رضوی کے ایگزیکٹو سروسز ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ نے کہا کہ اس دوران 8,81,129 افراد ہوائی جہاز سے، 1,36,804 ریل کے ذریعے، 1,69,047 سڑک کے ذریعے اور 30,64,261 لوگ ذاتی گاڑیوں کے ذریعے مشہد پہنچے ہیں جبکہ 2,64,460 لوگ پیدل چل کر آئے۔
صوبائی گورنریٹ کے ڈپٹی برائے ثقافتی و زیارتی امور کے مطابق، 14 سے 21 اگست تک صوبے میں قیام گاہوں کی 64 فیصد اور شہر مشہد میں 67 فیصد گنجائش استعمال ہوئی، نیز عوامی رہائشی مہم (مفت قیام) کے تحت ہر شب 1,59,161 افراد کا قیام ریکارڈ ہؤا۔
شکایات کے 170 ملین مالیت کے 304 کیس بنائے گئے جن میں سے 152 ملین تومان متاثرین کو واپس ادا کئے گئے۔
جن زائرین کو رہائش کے مسائل درپیش ہوں، وہ نمبر 37045 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ