اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یمنی مزاحمت کمیٹی کے سربراہ حاتم علی ابو حاتم نے یمن کی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت سعودی عرب کے مفاد میں نہیں ہے اور یمن کی تمام جماعتیں اجنبی مداخلت کی مذمت کرتی ہیں اور سعودی عرب سے مطالبہ کرتی ہیں کہ مداخلت کرکے یمن کے عوام کے مصائب و مشکلات میں اضافہ کرنے سے بازرہے۔
انھوں نے کہا کہ یمن کے عوام خانہ جنگی سمیت بھوک و افلاس کا شکار ہیں اور سعودی عرب اس ملک کے معاملات میں مداخلت نہ کرے اور دیگر اسلامی اور عرب ممالک کی طرح جنگ بندی کے لئے اقدام کرے۔
یمن کے اس سیاستدان نے یمن کی سیاسی جماعتوں اور راہنماؤں سمیت یمن کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یمن کے اقتدار اعلی کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑے ہوں اور جنگ کا خاتمہ کرکے تمام سیاسی اور غیر سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کے لئے راہ ہموار کریں اور اس طرح لوگوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے کوشش کریں۔