اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کویتی روزنامے "الدار" نے لکھا ہے کہ کویتی پارلیمان کی خاتون رکن پارلیمان "معصومہ مبارک" نے خلیج فارس کی عرب ریاستوں اور ایران پر یمنی حکمرانوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یمنی حکمران علاقے میں دہشت گردی کے تفکر کو فروغ دے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا یمن کو دوسرے ممالک پر اپنے معاملات میں مداخلت کا الزام لگانے کی بجائے اپنے مسائل خود حل کرلینے چاہئیں۔
کویتی رکن پارلیمان "فيصل الدويسان" نے کہا کہ خلیج فارس کی پہلی لڑائی میں عراق نے کویت پر قبضہ کیا تو یمن کے حکمران صدام کے ہمراہ جشن منارہے تھے اور رقص و سرور میں مصروف تھے اور کویتی عوام کبھی بھی ان کے اس عمل کو فراموش نہیں کریں گے۔